اپوزیشن نے کوئی بجٹ تجویز نہیں دی

اپوزیشن نے کوئی بجٹ تجویز نہیں دی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل احمد نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی بجٹ تجویز نہیں دی بلکہ غیر متعلقہ تقاریر اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے کے ذریعے قوم کا وقت برباد کیا جبکہ اتحادی جماعتوں نے مثبت تجاویز دیں جس کا حکومت نے خیرمقدم کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ حکومت نے موجودہ حالات میں بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں