وی وی آئی پیز نقل وحرکت اور سکیورٹی کیلئے 7گاڑیاں خریدلی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سکیورٹی کے لئے نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جرمنی سے امپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں 5لاکھ یورو میں خریدی گئی ہیں.پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کے زیراستعمال رہیں گی ،یہ گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی جو سپیشل برانچ کے زیراستعمال ہونگی۔