سسرالیوں نے دوسری اولادنہ ہونے پرخاتون کو زہردیکرمارڈالا

سسرالیوں نے دوسری اولادنہ ہونے پرخاتون کو زہردیکرمارڈالا

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں دوبارہ بچہ پیدا نہ کرپانے پر سسرالیوں نے بہوکو زہردے کر قتل کردیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق حرا بی بی کی شادی 7سال قبل محمد صادق سے ہوئی اوروہ ایک بیٹے کی ماں ہے جس کے بعد اسے کوئی اولاد نہ ہوئی ،شوہر محمدصادق اسکی بہن صدف،غلام مصطفی،حسن مصطفی وغیرہ محمد صادق کی دوسری شادی کرنے پر بضد تھے ،چند یوم قبل ملزم ہمشیرہ حرا کو کامونکی سے شہر شیخوپورہ کے محلہ دوسہرہ گراؤنڈ اپنے گھر لے آئے اور وقوعہ کے روزگھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ لڑکی فوت ہوگئی ہے ۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی علی حسن کی درخواست پرنامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں