پنجاب :فری وائی فائی سروس کیلئے ساڑھے 13کروڑ خرچ ہونگے

 پنجاب :فری وائی فائی سروس کیلئے  ساڑھے 13کروڑ خرچ ہونگے

لاہور(خبر نگار) اگلے مالی سال میں فری وائی فائی سروس پر ساڑھے 13 کروڑ خرچ ہونگے ۔ آئی گورننس کے لیے مجموعی طور پر 35 بلین رکھنے کی تجویز ہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہریوں کے لیے فری وائی فائی سروس منصوبے پر مجموعی طور پر 325 ملین خرچ ہونے ہیں۔اگلے مالی سال کے لیے 135 ملین رکھنے کی تجویز ہے ۔مریم کے دستک سروس کے لیے 149 ملین رکھنے ،سی ایم شکایت سیل کے لیے 150 ملین رکھنے کی تجویز ہے ۔ 19 اضلاع میں سیف سٹی فیز ٹو کے لیے اڑھائی ارب روپے رکھے گئے ۔پرموشن آف ایکسپورٹ اینڈ انٹرنل ٹریڈ منصوبے پر اڑھائی سو ملین خرچ ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں