ورلڈ بینک کا پنجاب حکومت کیساتھ 10 سالہ منصوبے پر کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق

 ورلڈ بینک کا پنجاب حکومت  کیساتھ 10 سالہ منصوبے پر  کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق

لاہور(آئی این پی )حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10 سال کے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا اور تین ماہ کی کنٹری سٹراٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز بھی زیرغورآئیں ۔اجلاس نے فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب ، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں