مہنگائی میں 0.27 فیصد اضافہ، چینی مرغی سمیت 23اشیامہنگی، 8سستی

 مہنگائی میں 0.27 فیصد اضافہ، چینی  مرغی سمیت 23اشیامہنگی، 8سستی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 47 پیسے ،زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 28 پیسے مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 77 پیسے ،ٹوٹا باسمتی چاول 1 روپے 71 پیسے ، دال مونگ اور دال ماش 1 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔آٹا، پٹرول، ڈیزل، گڑ، دال مسور، پیاز، گوشت، گھی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،انڈے فی درجن 31 روپے 2 پیسے ، ٹماٹر فی کلو چار روپے 17 پیسے اورلہسن فی کلو تین روپے 63 پیسے سستا ہوا ۔ دال چنا 0.35فیصد، کیلے 0.01فیصد، جلانے والی لکڑی0.01 فیصد اور گھی 0.17فیصد سستا ہوا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں