خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رواں برس مجموعی تعداد 12 ہوگئی
پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے ۔رپورٹ میں متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے ۔رواں برس سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔