9روز میں ایران اسرائیل پر 520سے زائد میزائل داغ چکا
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) ایران اسرائیل جنگ کو 9 روز مکمل ہو گئے ۔ نیتن یاہو کے کیبنٹ سیکرٹری یوسی فوکس ( Yossi Fuchs) کے مطابق ایرن اب تک اسرائیل پر 520 سے زائد میزائل داغ چکا ہے ۔ نئے حملوں میں ایران نے یکشمت 35 میزائل داغے ہیں ۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جو تصاویر انہوں نے سیٹلائٹ کی مدد سے اور لوکل سورسز سے جمع کی ہیں اس کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب اور حفا کو زیادہ تر نشانہ بنایا گیا ۔ تل ابیب کے علاقے ہرزلیا (Herzliya) میں موساد کے ہیڈکوارٹرز کے قریب حملے کیے گئے ۔ اس کے علاوہ رشون لیزیون ( Rishon LeZion) میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ رہوت (rehovot) میں ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچایا گیا ۔ بیت یام (Bat Yam ) میں بھی بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا ۔ اگر ایران کا جائزہ لیا جائے تو اسرائیل نے تہرن میں پولیس ہیڈکوارٹرز، سرکاری ٹی وی چینل، شاہران فیول ڈپو، مہر آباد ایئرپورٹ، پارچن ملٹری بیس اور دیگر کو نشانہ بنایا ہے ۔۔ اس کے علاوہ تبریز، مشہد اور دیگر علاقوں میں بھی اسرائیل نے حملے کیے ۔ اسرائیل نے زیادہ تر ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔