پرائمری ہیلتھ ،پولیس ،محکمہ زراعت کی مختلف ا سامیوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان

 پرائمری ہیلتھ ،پولیس ،محکمہ زراعت  کی مختلف ا سامیوں پر کامیاب  امیدواروں کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ، پنجاب پولیس اورمحکمہ زراعت کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ فزیشن کی 31 اسامیوں پر 29 امیدوار،پنجاب پولیس (فیصل آباد ریجن)میں جونیئر ٹریفک وارڈن کی 14 اسامیوں پر 13 امیدوار ،محکمہ زراعت (ریسرچ ونگ)میں سائنٹیفک آفیسر (پلانٹ پیتھالوجی)کی 11 اسامیوں پر 11 امیدوار اور سائنٹیفک آفیسر (اسٹیٹسٹکس) کی 2 اسامیوں پر 2 امیدوار کامیاب قرارپائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں