ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے ، عطا تارڑ

ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے ، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ثنا یوسف کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے ، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ثنا یوسف کے گھر پہنچے ،مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثنا یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے قتل کا نوٹس لیا ہے ، ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے ۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سیاستعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا فورمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ، بچیوں کے تحفظ کیلئے فورم قائم ہوناچاہیے ، ہمیں اپنی بچیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں