نوجوان نے پنکھے سے جھول کر زندگی ختم کرلی ،2کااقدام خودکشی

کاہنہ ،قصور(نمائندگان دنیا)35 سالہ نوجوان نے پنکھے کے ساتھ جھول کر خودکشی کر لی، بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں میں 35 سالہ نقاش نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کیا۔۔۔
نقاش ڈرائیور اور کراچی کارہائشی تھا جبکہ کماہاں میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا ۔ادھرقصور کے علاقے وڈانہ کے رہائشی 28سالہ ممتاز نے اپنے ہمسایوں سے پیسوں کے لین دین پر چوہے مار گولیاں کھاکرزندگی ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ بہیڑ وال کے رہائشی 22سالہ عرفان نے گھریلوجھگڑے پر زہریلی سپرے پی لی جسے ہسپتال میں بچالیاگیا۔