ججز عدم دستیابی:آئینی بینچ نمبر ایک کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد (اے پی پی) آئینی بینچ کے ججز کی عدم دستیابی کے باعث سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نمبر 1کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت پیر 23 جون کو نہیں ہوگی ۔ قبل ازیں کازلسٹ 18/2025کے تحت مذکورہ کیس کی سماعت 23جون کو مقرر تھی تاہم ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پیر23جون کو آئینی بینچ نمبر 1کے ججز جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس صلاح الدین پنھور ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی کی عدم دستیابی کے باعث اس بینچ کے تمام کیسز منسوخ و ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔