فیک نیوز کا بازار گرم

فیک نیوز کا بازار گرم

راولپنڈی(آن لائن)ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا، ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایئرسپیس فراہمی کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں،پاکستان کیخلاف پوسٹیں کرنیوالے زیادہ ترسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق بھار ت سے ہے تاہم پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی یا اسرائیلی حملوں میں پاکستان کی فضائی، زمینی یا بحری حدود کا کوئی استعمال نہیں کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں