خضدار :قبائلی رہنما عطاالرحمان دہشتگردحملے میں جاں بحق

 خضدار :قبائلی رہنما عطاالرحمان دہشتگردحملے میں جاں بحق

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں نے قبائلی رہنما میر عطاالرحمان مینگل کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

بتایاگیاہے کہ میر عطاالرحمان مینگل  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آڑنجی کی جانب جا رہے تھے کہ دہشتگردوں نے دھاوابول دیا۔ مقامی افراد اور سکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔میر عطاالرحمان مینگل، معروف قبائلی شخصیات میر نصیر مینگل اور میر شفیق الرحمان مینگل کے بھائی تھے ، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشتگردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں