امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ

اسلام آباد (اے پی پی) کشمیری اسیررہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے امریکا کے ایران پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، امن ہی واحد راستہ ہے۔۔۔
جنگ نہیں بلکہ امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ، جاری بیان کے مطابق مشال ملک نے امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر مبینہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات مشرقِ وسطیٰ جیسے حساس خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ، تمام ممالک کو چا ہئے کہ تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کریں ،انہوں نے اسرائیلی لابی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر امریکہ کو ایک غیر ضروری جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے ، جس کے نتائج پوری دنیا بھگتے گی۔ مشال ملک نے عالمی رہنمائو ں سے اپیل کی کہ وہ مل کر امن کی حمایت کریں اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔