رواں مالی سال:ایف بی آر نے 2ارب 84کروڑسپلیمنٹری بجٹ لیا

اسلام آباد(نیو ز رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے رواں مالی سال 2024-2025میں دو ارب 84کروڑ 56لاکھ36ہزار روپے سپلیمنٹری بجٹ حاصل کیا۔
وزارت خزانہ کی بجٹ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے گیارہ ماہ میں مجموعی طور پر بارہ ارب 24کروڑ 8 لاکھ 45ہزار روپے بجٹ اخراجات کیے ہیں۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-2025میں 500سے زیادہ گاڑیوں کی خریداری کی مد میں چار ارب 73کروڑ20لاکھ40ہزارروپے اخراجات کیے ہیں۔ ایف بی آر نے دوارب 39کروڑ روپے سپلیمنٹری بجٹ گاڑیوں کی خریداری کی مد میں حاصل کیا اور 35کروڑ56لاکھ36ہزار روپے وظیفہ، انعام، ایوارڈ ، مراعات والائونس کی مد میں اور دس کروڑ رجسٹریشن اخراجات کی مدمیں حاصل کیے ۔ ایف بی آر نے قانونی اخراجات کی مد میں21کروڑ 48لاکھ16ہزار روپے ، مختلف سروسز کی ادائیگی کی مد میں تین ارب15کروڑ39لاکھ57ہزارروپے ، سرکار ی اداروں کو مختلف سروسز ادائیگی کی مدمیں چارکروڑچھ لاکھ44ہزارر وپے اخراجات کیے ۔ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں تین کروڑ28لاکھ 44ہزارر وپے ، ٹرانسپورٹ کی مد میں ا یک کروڑ99 لاکھ روپے ، ٹریولنگ الائونس کی مد میں پانچ کروڑ چا ر لاکھ 51ہزارر وپے ، ٹرانسپورٹ موناٹائزیشن الائونس کی مد میں سات کروڑ24لاکھ58ہزارروپے ، سکیورٹی کی مد میں ایک کروڑ99لاکھ روپے ، سٹیشنری کی مدمیں ایک کروڑ25لاکھ 99ہزارروپے اورٹائم الائونس کی مد میں 83لاکھ 91ہزار روپے ا خراجات کیے۔