اورکزئی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، ایف سی اہلکار شہید
پشاور(آئی این پی)اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں ایف سی کا جوان شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اورکزئی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دویزئی شیش محل پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے لانس نائیک لیاقت شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملہ رات اڑھائی بجے کے قریب ہوا، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔