سپریم کورٹ لاہور رجسٹری : اغوا کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد وقاص کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔۔۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی،ملزم کے وکیل شمیم الرحمن ملک نے موقف اپنایا کہ 42 لاکھ کی رقم واپس کرنے کا تقاضا کرنے پر بلاجواز مقدمہ درج کرادیاگیا،مدعی مقدمہ سے بیالیس لاکھ کی رقم واپس لینا تھی،رقم واپس نہ کرنے پر مدعی کے خلاف چیک بائونس کا مقدمہ درج کرایا،مدعی مقدمہ نے میرے موکل کے خلاف اغوا کاجھوٹا مقدمہ درج کرایا۔