کامونکے :شادی کا جھانسہ دیکر کا نسٹیبل کی خاتون سے زیادتی

کامونکے(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل نے 28 سالہ دوشیزہ کو شادی کا جھانسہ دیکر دوست کے فلیٹ میں لیجاکر بے آبروکردیا۔
ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے 5لاکھ روپے بھی بٹورلئے ۔سٹی پولیس نے دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی آر کے مطابق ثاقب علی کانسٹیبل نے پاک ٹاؤن کی خاتون (ایس بی)کی بیٹی کو شادی کا جھانسہ دیکر اغوا کرلیا اور اپنے دوست ذوہیب کے فلیٹ میں قید کرکے دو روز تک زیادتی کرتا رہا۔بعدازاں مغویہ کو صفائی کرنے والی خاتون نے رہائی دلائی۔(ایس بی)نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے اُسکی بیٹی کی نازیبا ویڈیو بناکر اس سے پانچ لاکھ روپے بھی وصول کئے ہیں۔