شہر میں لاکھوں کے ڈاکے، نقدی زیورات موبائل فونز چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے، نقدی زیورات موبائل فونز چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

اسلام پورہ میں طاہر سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون۔ سبزہ زار میں مجتبیٰ سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں قیصر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں محسن سے 1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون,اقبال ٹائون میں صابر سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، نولکھا کے علاقے میں محسن سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا، گجر پورہ کے علاقہ میں رفیق سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔چوہنگ کے علاقے میں رفیق سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ریاست سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔شاہدرہ ٹائون سے کاشف اور شادمان سے امانت علی کی گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی سے عاشق علی ،برکی سے ریحان ، کوٹ لکھپت سے سلطان اور شفیق آباد سے اشفاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں