ملکی معیشت مستحکم ہوچکی

فیصل آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ستھراپنجاب پروگرام کے تحت 1281سینٹری ورکرز کو 10 ہزار فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کرنے کے بعد ،خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے ، لیگی حکومت نے وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔