توڑ پھوڑ کیس :سابق سپیکر اسدقیصر کو بری کرنے کا حکم

 توڑ پھوڑ کیس :سابق سپیکر اسدقیصر کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگار سے، کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم کی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔۔۔

 عدالت نے دلائل مکمل ہونے پراسد قیصر تھانہ آئی نائن کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنادیا جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کی سماعت20 ستمبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں سابق وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں مسلسل غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ملزموں کی حاضری لگائی اورغیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج دو مقدمات میں سے ایک مقدمہ میں فردجرم عائد کرنے کیلئے ملزموں کو چالان کی نقول فراہم کردیں،آئندہ سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نو مئی جلائو گھیرائو کے تین کیسوں میں واپس لینے کی بنا پرپی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں