منڈی احمد آباد:مسلح افراد نے مخالف کو قتل کردیا

منڈی احمد آباد:مسلح افراد نے مخالف کو قتل کردیا

اوکاڑہ (خبر نگار)مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کے علاقے موضع حیات والا کا رہائشی عمر شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر کار پر گھر واپس آرہا تھا۔

 کہ راستے میں گھات لگائے ملزموں احمد، عباس اور سیف نے اسلحہ کے زور پر کار کو روکا اور عمر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر کار میں ہی گر گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ عمر کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ 2024 میں مقتول کیخلاف غلام حسین کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہواتھا ،عمر چند یوم قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا،قتل کا بدلہ لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں