3 بڑے ایئر پورٹس پر تنصیب کیلئے ای گیٹس کا ڈیزائن فائنل
کراچی(آئی این پی)پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اورانکے ڈیزائن فائنل کرلئے گئے ہیں ۔
ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے پاکستان کے دورے کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی،ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام سے برق رفتاری سے امیگریشن مکمل کرسکیں گے ۔