ٹرینوں کوآئوٹ سورس کرینگے
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی ریلوے کی ترقی سے وابستہ ہے ، جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔
ریلوے کی اربوں کی زمینیں واگزار کرائی ، اب ریلوے سٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،ٹریک کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔آئندہ سال انشائاللہ10کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل پریس کلب میں جم بنانے کیلئے کوشش کرونگا،نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا روس تک ٹرین چلانے کی تیاری مکمل تھی مگر ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی ،ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں ۔نیشنل پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے ، راولپنڈی کیمپ آفس کے بعداین پی سی اسلام آباد کی جم کے لیے 10 کروڑ فنڈ ز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا ۔