وزیر اعلیٰ کے جوتے چوری

 وزیر اعلیٰ کے جوتے چوری

جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے جوتے چوری ہو گئے۔

وہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے جیکب آباد آئے تھے فاتحہ خوانی کے بعد جب واپس جانے لگے تو جوتے غائب تھے جوتے چوری ہونے کے بعد بنگلے سے انہیں دوسرے جوتے لاکر دیئے گئے جس کے بعد وزیر اعلی بلوچستان روانہ ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں