قصور:بیروزگار نوجوان نے اہلخانہ کی ڈانٹ ڈپٹ پرخودکشی کرلی

 قصور:بیروزگار نوجوان نے اہلخانہ  کی ڈانٹ ڈپٹ پرخودکشی کرلی

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)قصور کے علاقے چکی پیارے لال میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ بیروزگار نوجوان نے خودکشی کر لی۔

بیروز گاری کی وجہ سے عدیل ولد نذیر کو اکثر گھر والوں سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کر لی۔اطلاع پر پولیس تھانہ ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں