دریا ئے راوی میں نہاتے 3دوست ڈوب کر جاں بحق

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)سرحدی گاؤں دندیاں کے قریب دریا ئے راوی میں نہانے کے دوران 3دوست ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔
امامیہ کالونی فیروزوالا کے رہائشی دوست18سالہ احمد ولد شاہد، 20سالہ عبد اﷲولد ریاض اپنے تیسر ے دوست کے ہمراہ گاؤں دندیاں کے قریب دریا میں نہانے گئے ، اسی دوران گہرے پانی میں ڈوب گئے ۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیموں نے مختصر وقت میں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کرکے ورثاکے حوالے کردیں۔ لاشیں امامیہ کالونی پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر لی ۔