3 گھنٹے میں پاس کیا گیا بجٹ قبول نہیں ، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات میں گفتگو
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر سیف اور ظہیر عباس چودھری دو بہنوں جبکہ بشریٰ بی بی سے بھابی مہرالنسا نے ملاقات کی ،ملاقات کے اختتام پر بیرسٹر سیف میڈیا سے کوئی گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے ۔
ملاقات کرنے والی بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا خیبرپختونخوا کا بجٹ قبول کرلیں جو تین گھنٹے میں پاس کر لیا گیا۔ معاشی ٹیم سے میری مشاورتی ملاقات کی اجازت کیلئے پارٹی سپریم کورٹ جائے ، بجٹ میں جو تبدیلیاں کرنا پڑیں اسے دیکھوں گا۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے لیکن مجھے اس بار بھی نہیں جانے دیا گیا۔ بانی نے کہا کہ بیرسٹر سیف بھیجے گئے تھے انہوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بجٹ اتنی جلدی اور مجبوری میں کیوں پیش کیا گیا۔