امریکا ، اسرائیل جوہری اثاثوں کو نشانہ نہ بنا سکے :ایرانی صحافی

امریکا ، اسرائیل جوہری اثاثوں کو نشانہ نہ بنا سکے :ایرانی صحافی

لاہور ( دنیا نیوز )تہران کے معروف صحافی جمی ورک نے کہا امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ، یہ حملہ کے مقام پر موجود نہیں تھے ، نیوکلیئر مواد وہاں سے منتقل کیا جا چکا تھا ، کوئی تابکاری کے آثار نہیں ، یہ ایرانیوں کی کامیابی تھی۔

 یہ اثاثے سو میٹر نہیں بلکہ ہزار میٹر پہاڑوں کے نیچے ہیں ، اس تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملٹری سائٹس پر اسرائیل کیجانب سے حملہ اچانک تھا اس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی ، یہ وہ وقت تھا جب ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا تھا ، دنیا پر امید تھی کہ کوئی نتیجہ نکلے گا ، ایرانی حکومت بھی یہی چاہتی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں اور اس پر سے پابندیاں ہٹ جائیں ۔انہوں نے کہا نیتن یاہو نے دوران مذاکرات ہی ٹرمپ کو منا لیا کہ ایران سنجیدہ نہیں ، ان کا علاج یہ ہے کہ ان کی ٹاپ لیڈر شپ کو ختم کیا جائے ، ایرانی حکو مت اور عوام ان حملوں کی وجہ سے ایک پیج پر آگئے حتیٰ کہ ناقدین بھی ایک آواز ہو گئے ، امریکا اسرائیل کی پشت پر آ کھڑا ہوا ، کچھ کام اس سے کروا دیا اور جو وہ نہیں کر سکتا تھا وہ اس نے خود کر دیا ، ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنا کر مار دیا گیا ، جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، یہ ایران کا بہت بڑا نقصان تھا ،ان کا کہنا تھا حملے کا اگر ایران نے امریکا کو بتایا تھا تو امریکا نے بھی ایران کو مطلع کیا ہو گا ، اسرائیل اور امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ کتنا آگے جا چکے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں