سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (آئی این پی )مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کل(جمعرات کو )صبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی۔