کم عمر پاکستانی سماجی کارکن علینہ اظہر کیلئے گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ

کم عمر پاکستانی سماجی کارکن  علینہ اظہر کیلئے گلوبل  ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ

لاہور(آئی این پی)پاکستان کی کم عمر سماجی کارکن علینہ اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تقریب کے دوران گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم وائس فار رائٹس نے انکی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے اعتراف میں دیا۔

علینہ اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ سماجی تنظیم آسرا پاکستاناور آسرا ترکی کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں ، کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، سکول اور یونیورسٹی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کیلئے فنڈز جمع کرنے ، بزرگ شہریوں اور استنبول میں مقیم شامی مہاجرین کے خاندانوں کی معاونت جیسے اہم کام کر رہی ہیں۔علینہ کو خدمات پر2019 میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ،وہ استنبول بلگی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں بیچلر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔ایوارڈملنے پر علینہ اظہر نے کہا دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ امن کی عالمی سفیر ہوں کیونکہ میں ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہوں جو جرات و امن کا علمبردار ہے ۔ یہ اعزاز اپنے وطن کے عوام کے نام کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں