عمران کی امانت ،غدار اور مائنس ون کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی:گنڈا پور

عمران کی امانت ،غدار  اور مائنس ون کی بے بنیاد  مہم چلائی جارہی:گنڈا پور

پشاور ( نیوز ایجنسیاں )وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے ، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازش کی جارہی ہے ، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی، مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ بجٹ پیش نہ ہو اور ہماری حکومت ختم کردی جائے ، یہ معاشی ایمرجنسی لگا کر گورنر کے ذریعے صوبے کو کنٹرول کرنا چاہتے تھے ، اس دوران کسی کو غدار کسی کو مائنس ون کرنے کا کہا گیا اور یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اپنے کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہم چلانے والے بانی چیئرمین کی سوچ کے ساتھ نہیں تھے وہ کسی اور کی سوچ کے ساتھ تھے ، وہ نادانی، بے وقوفی یا کسی کے کہنے پر کسی اور کی سوچ کو فروغ دے رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں