بلاول بھٹو سے اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے بلاول بھٹو کو ان کے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی، زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی، نیر بخاری، ہمایوں خان، شیری رحمن، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور محمد علی شاہ باچہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔