خواتین کی مالی شمولیت کافروغ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 35 کروڑ ڈالر کامعاہدہ

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان "ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (سب پروگرام II)" کے تحت 350 ملین ڈالر ( 35 کروڑ ڈالر) معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔
معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی ایڈیشنل سیکرٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کے ہیڈ پروجیکٹ ایڈمنسٹریشن یونٹ دینیش راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پراجیکٹ معاہدے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دستخط کیے ۔ یہ معاہدہ حکومت پاکستان کے خواتین کی معاشی بااختیاری کے پختہ عزم کا مظہر ہے ۔