شیخوپورہ :پولیس مقابلے میں 2 خطرناک اشتہاری ہلاک

شیخوپورہ :پولیس مقابلے میں 2 خطرناک اشتہاری ہلاک

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی سی ڈی پولیس اور بدنام زمانہ اشتہاری شوٹر اور علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزموں کیساتھ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ اشتہاری ملزم جبار گچہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا۔

سی سی ڈی پولیس سرکل فیروزوالہ کے آفیسر بشارت گجر کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ اشتہاری شوٹر جبار گچہ ساتھیوں کے ہمراہ فیض پوراپنے گھر آیا ہوا ہے جس پر انہوں نے اسکی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا جبکہ ایک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی بنا پر محفوظ رہا ۔اس دوران اشتہاری کی اپنی ہی فائرنگ سے انکے 2ساتھی ہلاک ہو گئے جنہیں پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں