پی پی ایس سی: 4محکموں میں اسامیوں کے تحریری نتائج کااعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4 محکموں میں اسامیوں کے تحریری نتائج کااعلان ا ورامیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ترجمان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی اسامی کیلئے امتحان میں ایک امیدوار ،محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ، میونسپل آفیسر پلاننگ، ڈی ایم او پلاننگ، اور اے ایم او پلاننگ کی 14 اسامیوں کیلئے 13 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اقلیتی کوٹہ پر مختص اسامی موزوں امیدوار نہ ہونے پرخالی رہ گئی ۔محکمہ لیبر و انسانی وسائل (پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن)میں کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کی خواتین کوٹے پر 4 امیدواروں کامیاب قرار ،مخصوص کوٹہ پر اسامی موزوں امیدوار نہ ہونے پر خالی رہ گئی ۔محکمہ آبپاشی سرگودھا میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 72 اسامیوں کیلئے 146 امیدواروں کو تحریری و انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیکر انٹرویو کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ انٹرویو شیڈول کے مطابق کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائینگے ، امیدواروں کو بذریعہ SMS اور ای میل بھی مطلع کیا جائے گا۔نتائج کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔