جنگ کے بعد پاک بھارت وزرائے دفاع میں ملاقات کا امکان

جنگ کے بعد پاک بھارت  وزرائے دفاع میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پہلی ملاقات کا امکان ہے۔

 ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے وزرائے دفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں شروع ہونے والی ایس سی او(شنگھائی تعاون تنظیم )کے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے ۔ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے وزیردفاع خواجہ آصف اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشتگردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں