کراچی:سعودی ایئر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،2 پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی:سعودی ایئر کے طیارے  کی ہنگامی لینڈنگ ،2 پروازوں  سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ طیارے میں انجن میں اچانک آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کرا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کرایا۔طیارے کی انسپکشن کیلئے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ سے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ادھرکراچی ایئرپورٹ پریکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا پہلا واقعہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا۔پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ نجی ایئرلائن کی پروازکے ساتھ دوران لینڈنگ پیش آیا۔ نجی ایئرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری فیومی گیشن کرانے ، ساتھ ہی اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں