پاکستانی پاسپورٹ کی 13درجے بہتری ،100ویں نمبر پر آ گیا

پاکستانی پاسپورٹ کی 13درجے بہتری ،100ویں نمبر پر آ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف غیر ملکی پاسپورٹ رینکنگ جاری کرنیوالی ویب سائٹ ‘ ہینلے اینڈ پارٹنرز’’ نے 2025کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،جس میں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ گرین پاسپورٹ 13درجے بہتری کے بعد 100 ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ 2021میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں 113ویں نمبر پر تھا ۔

 ویب سائٹ نے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا قرار دیاہے جس پر 193ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں ،تیسرا نمبر ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، آئرلینڈ، اٹلی اورسپین کے پاس ہے ۔اس فہرست میں امریکہ کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری یا پھر ویز آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے ۔  بھارت کا پاسپورٹ اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر ہے ۔پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک میں ویزا فری یا ویز ا آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے ،جن میں ویزا فری یا ویز اا ٓن آرائیول کی سہولت دستیاب ان میں بارباڈوس ، برونڈی ،کمبوڈیا، کیپ ورڈے آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، کک آئی لینڈز ، جبوتی ، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا ، مڈغاسکر، مالدیپ ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، سموا، سینیگال ، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیستے ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں