ایف بی آر کے 5، کسٹم کے 2 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی
اسلام آباد(دنیا نیوز ، ایجنسیاں )نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے پاکستان کسٹم کے 2اوران لینڈ ریونیو سروس کے 5افسر وں کو گریڈ22میں ترقی کی منظوری دیدی ’اسلام آبادہائی کورٹ کے آرڈرز کی وجہ سے ان افسران کی ترقیوں کامعاملہ رکا ہوا تھا ۔
نائب وزیراعظم کی زیرصدارت ہائی پاورڈ بورڈ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیر سید توقیر حسین شاہ،خواجہ آصف،بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، ان لینڈریونیوسروس کے ترقی پانے والے افسروں میں ڈاکٹر حامد عتیق سرور،شاہد اقبال بلوچ،سعدیہ صدف گیلانی،محمداقبال اورتہمینہ عامرشامل ہیں جبکہ کسٹم کے واجد علی اور رباب سکندر کو گریڈ22میں ترقی ملی ہے ۔