بھارتی ہٹ دھرمی ،شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا۔
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارتی موقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی ۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہت اچھے جارہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق معاملات حل ہونے تک بھارت سے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔