پشاور :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

پشاور :موٹر سائیکل سواروں  کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

پشاور (آئی این پی ) پشاور کے علاقے شاہ جی آباد قبرستان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار شہنشاہ تھانہ ہشت نگری میں تعینات تھا، جو ڈیوٹی سے واپس گھر آرہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ، شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا اختر حیات، سی سی پی او سید اشفاق انور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ،پولیس افسران نے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ پولیس کیمطابق جائے وقوع سے 30 بور کے 10 خول ملے ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں