امریکا:سٹوڈنٹ و تبادلہ پروگرام کیٹیگریز ویزا کیلئے پاکستانیوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی)امریکی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے سٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پبلک کریں۔۔۔
تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں،بیان کے مطابق تمام افراد جوایم ،ایف یا جے کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کیلئے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو پبلک پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت اور امریکا میں داخلے کے اہل ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔