متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔
گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤ ں نے سلیم سے 1 لاکھ10ہزار و موبائل،کاہنہ میں دلاور سے 1لاکھ و موبائل،باغبانپورہ میں عنایت سے 1لاکھ و موبائل ،گجرپورہ میں نثار سے 70ہزار وموبائل ، ملت پارک میں نوید سے 50ہزار، موبائل و دیگر سامان چھین لیا۔غازی آباد ، اسلامپورہ سے گاڑیاں ،فیکٹری ایریا ماڈل ٹاؤن اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔