ڈیزل 15، پٹرول 11 روپے تک لٹر مہنگا ہونے کا امکان

ڈیزل 15، پٹرول 11 روپے  تک لٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اگلے پندرہ روز کے لئے اعلان آج رات کیا جائے گا۔ ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ پٹرول گیارہ روپے اور ڈیزل پندرہ روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا آج سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد سمری وزرات خزانہ کو جائے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی قیمتوں کا اعلان آج رات بارہ بجے کرینگے ۔ عالمی مارکیٹ کو اگر گزشتہ چودہ روز میں دیکھا جائے تو خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے ۔ 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔ 19 جون کو 77 ڈالر فی بیرل کو کراس کر گیا۔۔ 24 جون کو ان نرخوں میں دوبارہ کمی دیکھی گئی اور 66 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔ 27 جون کو عالمی منڈی میں ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ کا براہ راست اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر پڑرہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں