وزیراعلیٰ کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کر چکا : سپیکر
قصور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ‘‘ستھرا پنجاب پروگرام’’ کے تحت عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر قصور کے محنتی ورکرز کو انعامی چیکس تقسیم کئے۔
اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کر چکا ہے ، جس کی بہترین مثال ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی ہے ۔ محنتی افراد ہی صوبے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور آپ جیسے باوفا اور جانفشاں افراد ہمارا فخر ہیں۔ سوسائٹی کی اصل خوبصورتی ان ہاتھوں میں ہے جو خاموشی سے خدمت کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام صرف ظاہری نظم و ضبط کا مظہر نہیں بلکہ ایک مہذب، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی علامت ہے ۔ ورکرز سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کی عزت، حقوق اور فلاح ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔