مخصوص نشستوں کا فیصلہ شرم ناک
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں نامزد چیئرمین کو اے این پی شانگلہ کا صدر بھی قبول نہ کرے ،ایمل ولی خان نے کہا کہ 18 جانوں کی قربانی کے بعد بھی ریاست خاموش ہے ، یہ معمول نہیں سانحہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کے لیے نہیں آیا، وہ وی آئی پی کو اٹھانے آ گیا ۔