اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی اینٹی کرپشن نے انہیں ایک ایسا نوٹس بھیجا ہے جو ‘‘طوطا مینا کی کہانی’’ لگتا ہے ، اور اس کا ان سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔جھگڑا نے الزام عائد کیا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف انہیں، عاطف خان اور اعظم سواتی کو نیب میں گھسیٹا جائے جبکہ ثبوت کے باوجود کرپٹ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن محکمے کے پاس طاقت تو ہے لیکن وہ اس کا استعمال صرف مخصوص افراد کے خلاف کر رہا ہے ۔انہوں نے فارم 47 کے اجرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ایک سرکاری افسر کو فارمنس ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بنا دیا گیا، جس پر پی ٹی آئی حکومت مہربان ہے ۔تیمور جھگڑا نے سوال اٹھایا کہ ایسے شخص کو انعام دینا کس انصاف کے زمرے میں آتا ہے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں