تربیلا ڈیم بھرگیا ، سپل وے کھول دئیے گئے

تربیلا ڈیم بھرگیا ، سپل وے کھول دئیے گئے

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،گزشتہ روز ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار 445 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ کے پیش نظر سپیل وے کو کھول دیا گیا ۔ نالہ ایک، نالہ ڈیک، نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے سپل وے کو کھول دیاگیاہے ۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں